Tuesday , December 18 2018

معتمدخارجہ گوکھلے کی اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے بات چیت

واشنگٹن ۔15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) معتمدخارجہ وجے گوکھلے نے آج اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے ساتھ دورخی ملاقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا بشمول انڈوپیسیفک خطہ میں مشترکہ مفاد کا تبادلہ اور ہندوستان کے ایک طاقتور ملک کے طور پر ابھرنے کو امریکہ کی تائید وغیرہ۔ یاد رہیکہ ہندوستان کے اعلیٰ سطحی سفارتکار کی حیثیت سے وجے گوکھلے کا یہ پہلا وورہ امریکہ ہے۔ انہوں نے انڈر سکریٹری آف اسٹیٹ فار پالیٹیکل افیئرس تھامس شینان سے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے فاگی باٹم ہیڈکوارٹرس میں ملاقات کی جہاں دونوں نے ہند ۔ امریکہ حکمت عملی تعاون اور انڈو پیسیفک خطہ میں مشترکہ مفاد کے تبادلہ کے موضوعات پر گفتگو کی۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے یہ بات بنتائی جبکہ ہندوستانی سفیر متعینہ امریکہ نوتیج سرنا اور ایلائس ویلز جو فی الحال اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے پوائنٹ پرسن برائے جنوبی اور وسطی ایشیاء ہیں، بھی ملاقات کے وقت وہاں موجود تھے۔ البتہ اس اہم ملاقات کی دیگر تفصیلات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ گوکھلے کے اس پہلے دورہ امریکہ کو بہت پہلے قطعیت دی گئی تھی اور اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان بالکل پہلی بار ’’ٹوپلس ٹو ڈائیلاگ‘‘ کی تیاری کرنا ہے۔ اس ڈائیلاگ کے لئے دونوں ممالک کے متعلقہ افسران نے حالانکہ اب تک کسی تاریخ کا تعین نہیں کیا ہے تاہم قبل ازیں یہ کہا جارہا تھا کہ یہ ڈائیلاگ اپریل کے وسط میں منعقد کیا جائے گا۔ ٹوپلس ٹو ڈائیلاگ کا اعلان گذشتہ سال اس وقت کیا گیا تھا جب وزیراعظم ہند نریندر مودی نے وائیٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔ اس ڈائیلاگ میں وزیرخارجہ ہند سشماسوراج، وزیردفاع نرملا سیتارامن اور ان کے امریکی ہم منصب بھی حصہ لیں گے۔ یاد رہیکہ گذشتہ دنوں ٹرمپ نے اپنے وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کو بھی برطرف کردیا اور ان کی جگہ سی آئی اے ڈائرکٹر مائیک پامپیو کو نامزد کیا ہے تاہم انہیں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے فاگی باٹم ہیڈکوارٹرس سے وابستگی کیلئے سینیٹ سے منظوری حاصل کرنا ہوگی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT