Tuesday , September 18 2018
Home / ہندوستان / معتمدین خارجہ اجلاس سے قبل پاکستانی سفیر کی علیحدگی پسندوں سے بات چیت

معتمدین خارجہ اجلاس سے قبل پاکستانی سفیر کی علیحدگی پسندوں سے بات چیت

سری نگر۔ 17؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے دونوں ملکوں ہند و پاک کے معتمدین خارجہ سطح کی اسلام آباد میں 25 اگسٹ کو مقررہ بات چیت سے نئی دہلی میں مشاورت کے لئے کشمیری علیحدگی پسند قائدین کو مدعو کیا ہے۔ اعتدال پسند حریت گروپ نے آج یہ بات بتائی۔ حریت کانفرنس چیرمین میر واعظ عمر فاروق نے بتایا کہ پاکستانی ہائی

سری نگر۔ 17؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے دونوں ملکوں ہند و پاک کے معتمدین خارجہ سطح کی اسلام آباد میں 25 اگسٹ کو مقررہ بات چیت سے نئی دہلی میں مشاورت کے لئے کشمیری علیحدگی پسند قائدین کو مدعو کیا ہے۔ اعتدال پسند حریت گروپ نے آج یہ بات بتائی۔ حریت کانفرنس چیرمین میر واعظ عمر فاروق نے بتایا کہ پاکستانی ہائی کمشنر نے انھیں بات چیت کے لئے 19 اگسٹ کو دہلی میں مدعو کیا ہے۔ حرکت کے سخت گیر گروپ کے چیرمین سید علی شاہ گیلانی اور دیگر سینئر علیحدگی پسند لیڈر شبیر احمد شاہ نے گزشتہ سال اپنا علیحدہ گروپ بناچکے ہیں، کو بھی پاکستانی ہائی کمیشن نے مدعو کیا ہے۔ تاہم موافق آزادی جے کے ایل ایف چیرمین محمد یٰسین ملک کو مدعو نہیں کیا گیا۔ جے کے ایل ایف کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن سے ایسی کوئی اطلاع ہم کو نہیں ملی ہے۔

TOPPOPULARRECENT