Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / معذرت خواہی کے بعد سادھوی کا معاملہ رفع دفع کردیا جائے : اسپیکر

معذرت خواہی کے بعد سادھوی کا معاملہ رفع دفع کردیا جائے : اسپیکر

اندور 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے آج کہاکہ مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کے متنازعہ ریمارکس پر وزیراعظم نریندر مودی کے بیان اور خود سادھوی کی معذرت خواہی کے بعد اب یہ مسئلہ ختم کردینا چاہئے اور ایوان کی کارروائی قاعدہ کے مطابق چلائی جائے۔ انھوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں نے مرکزی وزیر کو عہدہ سے ہٹادینے کے

اندور 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے آج کہاکہ مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کے متنازعہ ریمارکس پر وزیراعظم نریندر مودی کے بیان اور خود سادھوی کی معذرت خواہی کے بعد اب یہ مسئلہ ختم کردینا چاہئے اور ایوان کی کارروائی قاعدہ کے مطابق چلائی جائے۔ انھوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں نے مرکزی وزیر کو عہدہ سے ہٹادینے کے مطالبہ پر ایوان کی کارروائی کو جاریہ ہفتہ مفلوج کردی۔ لیکن یہ مطالبہ جائز اور منصفانہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہاکہ سابق میں بھی غلط نظائر قائم کئے گئے تھے لیکن معذرت خواہی نہیں کی گئی۔ اب مرکزی وزیر نے معافی مانگ لی ہے تو معاملہ رفع دفع کردینا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT