Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / معذورین کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی کوشش میں ایک شخص کی موت

معذورین کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی کوشش میں ایک شخص کی موت

ونپرتی۔/15اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی کے ایریا ہاسپٹل میں منعقدہ سدرن کیمپ میں بھگدڑ ہونے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ریاستی حکومت کی جانب سے معذورین کو وظیفہ کے حصول کیلئے ڈاکٹر سرٹیفکیٹ کو لازم قرار دیا گیا ہے۔ معذورین کو سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کیلئے ونپرتی ایریا ہاسپٹل میں سدرن کیمپ لگایا گیاتھا اور اس کی

ونپرتی۔/15اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی کے ایریا ہاسپٹل میں منعقدہ سدرن کیمپ میں بھگدڑ ہونے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ریاستی حکومت کی جانب سے معذورین کو وظیفہ کے حصول کیلئے ڈاکٹر سرٹیفکیٹ کو لازم قرار دیا گیا ہے۔ معذورین کو سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کیلئے ونپرتی ایریا ہاسپٹل میں سدرن کیمپ لگایا گیاتھا اور اس کیمپ میں سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے ہجوم تھا۔ اس موقع پر بھگدڑ ہوئی جس میں نرسمہا نامی شخص کی موت واقع ہوئی۔ نرسمہا ریڈی پدا منڈی منڈل کے جنگیا پلی سے تعلق رکھتا تھا۔ اس کی اطلاع ملتے مقامی کانگریس، ٹی ڈی پی ، بی جے پی، سی پی آئی، سی پی ایم کے قائدین نے پہنچ کر دواخانہ کے روبرو راستہ روکو احتجاج کیا اور حکومت کی جانب سے ایکس گریشیا منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے آئے ہوئے معذورین کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں عہدیداروں کی لاپرواہی قابل مذمت ہے۔ راستہ روکو احتجاج مسلسل تین گھنٹے تک جاری رہا جس سے ٹریفک درہم برہم ہوگئی۔ اطلاع پاکر آر ڈی او رام چندر، ڈی ایس پی چنیا نے وہاں پہنچ کر احتجاجوں کو سمجھانے کی کوشش کی۔ اس موقع پر آر ڈی او نے کہا کہ نرسمہاریڈی کی موت پر انہیں افسوس ہے ۔ نرسمہا ریڈی کو ایکس گریشیا کیلئے وہ حکومت کو رپورٹ روانہ کریں گے۔ بعد ازاں راستہ روکو احتجاج ختم ہوا۔

ڈاکٹر کے خلاف کارروائی نہ کرنے
پر بھوک ہڑتال کا انتباہ
سرپور ٹاؤن۔ /15اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم آر پی ایس اسٹیٹ رکن چندرا گیری سدرشن نے مقامی اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینہ قبل کاغذ نگر کے خانگی دواخانہ کے ڈاکٹر کی لاپرواہی سے ایک کمسن لڑکی فوت ہوگئی تھی۔ لیکن آج تک اس ڈاکٹر کے خلاف کوئی کیس درج نہیں کیا گیا اور لڑکی کے والدین کو کوئی بھی معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔ ا لئے ایم آر پی ایس کی جانب سے لڑکی کے افراد خاندان کے ساتھ انصاف کرنے کیلئے17اکٹوبر کو تحصیلدار آفس کے روبرو بھوک ہڑتال کا آغاز کرنے کا انتباہ دیا گیا اور ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT