Thursday , July 19 2018
Home / شہر کی خبریں / معذورین کی سہولت کیلئے حیدرآباد میٹرو ریل کے انتظامات

معذورین کی سہولت کیلئے حیدرآباد میٹرو ریل کے انتظامات

حیدرآباد ۔ /16 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ نے معذور اشخاص کو سہولت فراہم کرنے کے لئے انتظامات کئے ہیں جس کی وجہ وہ اب آسانی سے میٹرو ریل میں سوار ہوسکتے ہیں ۔ وہیل چیر مسافرین ہوں یا نابینا یا کوئی اور معذور اشخاص ہوں ان کے لئے اب میٹرو ریل میں سوار ہونا آسان ہوگا ۔ ایچ ایم آر ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی کے مطابق اسٹیشنس کی ڈیزائننگ ، لفٹس ، فیرگیٹس ، ٹکٹ وینڈنگ مشینس سے ایچ ایم آر ایل نے معذورین کے میٹرو ریل سے استفادہ کرنے کو آسان بنایا ہے ۔ اس سلسلہ میں ایل اینڈ ٹی ایم ایل ایچ ایل نے جسمانی معذورین اور نابینا افراد اور ریل سسٹم سے استفادہ کرنے والے عمر رسیدہ اشخاص کیلئے بھی ایک بہتر ماحول فراہم کیا ہے ۔ میٹرو اسٹیشن پر معذورین وہیل چیر پر لفٹ تک جانے کیلئے روڈ لیول پر فراہم کئے گئے ریمپ جیسی سہولتوں سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ وہیل چیرس کو رکھنے کیلئے کشادہ لفٹس فراہم کئے جارہے ہیں ۔ یہی نہیں بلکہ لفٹ آپریٹنگ بٹنس میں اسٹیشن کے تمام لیولس پر بریل سسٹم میں انفارمیشن ہوگا جو نابینا اشخاص کیلئے معاون ثابت ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT