Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / معذورین کی شناخت کیلئے طبی کیمپ

معذورین کی شناخت کیلئے طبی کیمپ

یلاریڈی ۔ 11ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 16ڈسمبر کو شہر کاماریڈی میں بوائز ہائی اسکول پر معذورین کی صداقت جانچنے کیلئے طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ ایم ای او مسٹر گووردھن ریڈی نے مزید بتایا کہ اس کیمپ میں معذور بچوں کا معائنہ دہلی سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم کرے گی ۔ 18سال سے کم عمر رکھنے والے افراد کا ہی اس کیمپ میں معائنہ کیا جائے گا ۔ کیمپ کو جانے والے افراد اپنے ساتھ آدھار کارڈ ‘ سدرم کا صداقت نامہ ‘ انکم کا صداقت نامہ اور 10پاسپورٹ سائز فوٹوز لیکر جائیں ۔ منڈل لنگم پیٹ ایم ای او شریمتی چندراوتی نے کہا کہ منڈل کے مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے اسکول کے طلبہ جو کسی طرح جسمانی طور پر معذور ہوں 16ڈسمبر کے طبی کیمپ میں حصہ لے ‘ ضروری توجہ کے طلبہ کیلئے کاماریڈی میں یہ کیمپ منعقد کیا جارہا ہے جو صبح 10 بجے سے شام 6بجے تک چلایا جائے گا ۔ مستحق تمام طلبہ اس کیمپ سے استفادہ کریں ۔

TOPPOPULARRECENT