Saturday , November 17 2018
Home / شہر کی خبریں / معذور ووٹرس کو اس بار زیادہ اہمیت : ضلع الیکشن آفیسر دانا کشور

معذور ووٹرس کو اس بار زیادہ اہمیت : ضلع الیکشن آفیسر دانا کشور

حیدرآباد 8 نومبر ( این ایس ایس ) مسٹر ایم دانا کشور ضلع الیکشن آفیسر و کمشنر جی ایچ ایم سی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق اس بار معذور ووٹرس کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے ۔ ان کیلئے رائے دہی کے عمل کو کسی رکاوٹ کے بغیر آسان بنانے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب 10 اکٹوبر کو ووٹر لسٹ شائع کی گئی تھی معذور ووٹرس کی تعداد 6,700 سامنے آئی تھی جبکہ اب پتہ چلا ہے کہ جملہ معذور ووٹرس کی تعداد 14,000 ہے ۔ ان رائے دہندوں کو ووٹ ڈالنے زیادہ سہولیات فراہم کرنے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT