Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / معراج کالونی ٹولی چوکی میں شادی شدہ خاتون کی خودکشی

معراج کالونی ٹولی چوکی میں شادی شدہ خاتون کی خودکشی

شوہر کی ہراسانی اور سسرالی رشتہ دار کی دھمکیوں سے دلبرداشتہ ہوکر اقدام
حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) شادی نہ کرنے پر عصمت ریزی کی دھمکی سے دلبرداشتہ ایک شادی شدہ خاتون نے خودکشی کرلی ۔ جس کی شادی ہوئے ایک سال کا عرصہ بھی نہیں گذرا تھا ۔ یہ افسوس ناک واقعہ علاقہ ٹولی چوکی میں پیش آیا ۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق متوفیہ خاتون کا شوہر اور اس کا تایازاد بھائی اس خاتون کو خودکشی کیلئے مبینہ طور پر ذمہ دار تصور کئے جارہے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 18 سالہ صبا سمرین جو معراج کالونی ٹولی چوکی علاقہ کے ساکن محمد ذاکر کی بیوی تھی اور ایک سال قبل شادی ہوئی تھی ۔ شادی کے چند روز بعد ہی سے ہراسانی کا سامنا تھا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس آصف نگر مسٹر غوث محی الدین نے بتایا کہ سمرین کی خودکشی کی ہر زاویہ سے تحقیقات جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سمرین کے شوہر ذاکر اور اس کے رشتہ دار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سمرین کے شوہر نے تقریباً 4 ماہ قبل اپنی بیوی کو مائیکے چھوڑ چکا تھا اور اس کی پرواہ نہیں کرتا تھا ۔ جب تک سمرین سسرال میں تھی شوہر اس کے کردار پر شک و شبہ کرتے ہوئے اسے ہراسانی کرنا تھا اور نازیبہ الفاظ و بے بنیاد گھنوانے الزامات لگاکر اپنی بیوی کو اذیت پہونچاتا تھا ۔ خاتون یہ سب برداشت کر رہی تھی ۔ اچانک عیدالفطر کے موقع پر ذاکر نے اپنی بیوی کو مائیکے روانہ کردیا ۔ خاتون شوہر کی بے پرواہی اور بے وفائی سے تنگ آچکی تھی اور اپنی زندگی کے گذر بسر کیلئے یہ خاتون بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک کپڑے کی دکان میں ملازمت کرنے لگی تھی ۔ اس دوران شوہر کے تایازاد بھائی کی ہراسانی میں اضافہ ہوگیا ۔ یہ شخص سمرین کا تعاقب کر رہا تھا اور شادی کیلئے ضد کر رہا تھا ۔ سمرین بار بار انکار کرچکی تھی ۔ تاہم وہ باز نہیں آیا اور اس نے شادی نہ کرنے کی صورت میں عصمت ریزی کی دھمکی دی تھی اور خاتون بلیک میل کرنے کیلئے اس کی دوکان تک جارہا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس خاتون نے 16 نومبر کے دن خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ ہمایوں نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT