Tuesday , December 11 2018

معروف برانڈس کی نقلی اشیاء بنانے والی ٹولی بے نقاب

بیجنگ ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں ملاوٹی کھانے کا ایک اسکینڈل منظرعام پر آیا ہے جہاں مشہور برانڈس کی چٹنیاں بنائی جاتی تھیں۔ تاہم ان میں استعمال کیلئے ری سائیکل کئے گئے مصالحہ جات اور صنعتوں میں استعمال ہونے والا نمک استعمال کیا جاتا تھا جو انسانی استعمال کے لئے انتہائی مضر ہے۔ ملک بھر میں اس طرح نقلی اور ملاوٹی مصالحہ جات اور مصالحوں کے پاؤڈر وغیرہ تیار کئے جاتے تھے۔ جن کی تیاری کے بعد ان پر مشہور و معروف برانڈس کے لیبل چسپاں کئے جاتے تھے اور اسے ملک بھر میں فروخت کیا جاتا تھا جن میں Lee Kumkee, Nestle, Knorr اور Wang Shouyi جیسے برانڈس کے نام قابل ذکر ہیں۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ اس اسکینڈل کا پتہ لگانے میں اسے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ یہ کام انتہائی منظم طریقہ سے انجام دیا جارہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT