Sunday , November 19 2017
Home / عرب دنیا / معروف شیف سنجیوکپور مودی کیلئے پکوان تیار کرینگے

معروف شیف سنجیوکپور مودی کیلئے پکوان تیار کرینگے

ابوظہبی ۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے نامور شیف (خانساماں) سنجیو کپور اتوار کو خصوصی طور پر ابوظہبی پہنچے جہاں وہ دورے پر آئے۔ وزیراعظم ہند نریندر مودی کیلئے خصوصی ویجیٹیرین ڈشس تیار کریں گے جس کا اہتمام ابوظہبی انویسٹمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے بھی اپنے ٹوئیٹ پر سنجیو کپور کی آمد کا تذکرہ کیا۔ یاد رہے کہ نریندر مودی گوشت، مچھلی اور انڈے وغیرہ نہیں کھاتے اور سبزی ترکاریوں پر مشتمل غذا پسند کرتے ہیں جس کی تیاری کیلئے سنجیوکپور بہ نفس نفیس موجود رہیں گے۔ وزیراعظم نریندرمودی متحدہ عرب امارات کے دو روزہ سرکاری دور ہ پر ہیںجس کے دوران انہوں نے ابوظہبی میں سرمایہ کاروں کو ترغیب دینے کیلئے ان کے جلسہ سے بھی خطاب کیا۔

TOPPOPULARRECENT