Sunday , December 17 2017
Home / انتقال نام / معروف مصنفہ پدم شری محترمہ بلقیس ادریس لطیف کا انتقال

معروف مصنفہ پدم شری محترمہ بلقیس ادریس لطیف کا انتقال

حیدرآباد 27 اکٹوبر (سیاست نیوز) معروف سماجی کارکن و مصنفہ پدم شری محترمہ بلقیس ادریس لطیف کا آج سہ پہر اُن کے مکان واقع بنجارہ ہلز میں انتقال ہوگیا۔ محترمہ بلقیس لطیف ایرچیف مارشل جناب ادریس حسن لطیف کی اہلیہ تھیں اور سابق سفیر و گورنر مہاراشٹرا جناب علی یاور جنگ کی دختر تھیں۔ مرحومہ 5 کتابوں کی مصنفہ ہونے کے علاوہ ملک کے مختلف سلم علاقوں میں تعلیمی ترقی بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم کے سلسلے میں خدمات انجام دینے والی سرکردہ سماجی کارکنوں میں شمار کی جاتی تھیں۔ وہ حیدرآباد کی معزز خواتین کی مختلف تنظیموں سے بھی وابستہ رہ چکی ہیں۔ اُن کی پانچ اہم کتابوں میں اُن کے شوہر ایرچیف مارشل جناب ادریس حسن لطیف کی سوانح حیات ’’دی لائیڈر آف ہز لائف‘‘ کے علاوہ ’’دی فریگرینس فارگٹن ایئرس‘‘ ، فارگیٹن‘‘ اور ’’ایسنشیل آندھرا کُک‘‘۔ انہیں 2009 ء میں حکومت ہند کی جانب سے پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ و تدفین 28 اکٹوبر بروز ہفتہ عمل میں آئیگی۔

TOPPOPULARRECENT