Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / معروف کی چار سال بعد واپسی

معروف کی چار سال بعد واپسی

کولمبو ، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا نے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا اور پرویز معروف کی چار سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ اعلامیہ کے مطابق ایک روزہ ٹیم میں تجربہ کار بلے باز اپل تھرنگا، آل راؤنڈر دانوشکا گوناتھیلاکا، لیگ اسپنر سکوگے پرسنا اور آف اسپنر سورج رندیو کو شامل کیا گیا ہے۔ قبل ازیں تجربہ کار بلے باز تلک رتنے دلشان نے اس ٹور سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ ونڈے ٹیم میں شامل آل راؤنڈر معروف نے مارچ 2012ء میں بنگلہ دیش کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا۔ تاہم سری لنکا کی پریمیئرلیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے پر انھیں نیشنل ٹیم میں طلب کرلیا گیا۔31 سالہ معروف نے 104 ونڈے میچوں میں 133 وکٹوں کے ساتھ ساتھ دو نصف سنچریوں کی مدد سے 1042 رنز بنائے ہیں جبکہ وہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT