Tuesday , January 23 2018
Home / جرائم و حادثات / معشوقہ کی بے وفائی پر نامراد عاشق کی خودکشی

معشوقہ کی بے وفائی پر نامراد عاشق کی خودکشی

حیدرآباد 23 مئی (سیاست نیوز) معشوقہ کی ایک اور عاشق کے ساتھ فراری سے دلبرداشتہ نامراد عاشق نے خودکشی کرلی۔ یہ سنسنی خیز واقعہ جوبلی ہلز پولیس حدود میں پیش آیا جو عاشق کی موت کا سبب بن گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ شیوا کمار جو کرشنا نگر جوبلی ہلز میں ایک کرایہ کے مکان میں رہتا تھا جو لفٹ ریپرنگ کا کام کرتا تھا ۔ گیتا بھاگیہ لکشمی نامی ا

حیدرآباد 23 مئی (سیاست نیوز) معشوقہ کی ایک اور عاشق کے ساتھ فراری سے دلبرداشتہ نامراد عاشق نے خودکشی کرلی۔ یہ سنسنی خیز واقعہ جوبلی ہلز پولیس حدود میں پیش آیا جو عاشق کی موت کا سبب بن گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ شیوا کمار جو کرشنا نگر جوبلی ہلز میں ایک کرایہ کے مکان میں رہتا تھا جو لفٹ ریپرنگ کا کام کرتا تھا ۔ گیتا بھاگیہ لکشمی نامی ایک لڑکی سے وہ محبت کرتا تھا اور کئی دنوں سے گیتا اپنے عاشق شیوا کمار کیساتھ اس کے مکان میں اس کے ساتھ رہ رہی تھی تاہم دنوں نے شادی نہیں کی تھی لیکن ایک ساتھ رہتے تھے ۔ شیوا کمار کا تعلق ضلع رنگا ریڈی کے علاقہ ترور سے بتایا گیا ہے۔دونوں ماہ نومبر سے ایک ساتھ تھے ۔

اس دوران گیتا اپنے عاشق کو بے وقوف بنانے لگی اور اچانک 20 مئی کے دن شیوا کمار کو چھوڑ کر کسی اور کے ساتھ فرار ہوگئی ۔ اس بات کا علم ہونے پر وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور اپنے کمرے میں آخری مرتبہ گذشتہ روز دیکھا گیا تاہم کمرے سے بدبو محسوس کرنے کے بعد مکان مالک نجمہ نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑ کر شیوا کمار کی نعش کو باہر نکالا ۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو شیوا کمار کا خودکشی نوٹ دستیاب ہوا جس میں اس نے خودکشی کی وجہ بتایا ہے ۔ پولیس نے ایک شراب کی بوتل اور زہریلی دوا کی بوتل کو بھی شواہد کے طور پر ضبط کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT