Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / معشوقہ کی والدہ اور بہن کی ہراسانی سے عاشق کی خودکشی

معشوقہ کی والدہ اور بہن کی ہراسانی سے عاشق کی خودکشی

حیدرآباد /8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) معشوقہ کی والدہ اور بہن کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک عاشق نے خودکشی کرلی ۔ 25 سالہ نرسنگ نے ریل کی پٹریوں پر لیٹ کر انتہائی اقدام کرلیا ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق نرسنگ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ اس نے یاقوت پورہ اور اپوگوڑہ کے درمیان ریل کی پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلی ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق نرسنگ جو للت باغ علاقہ میں رہتا تھا ۔ علاقہ کی ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا ۔ تاہم اس بات کا علم لڑکی کی والدہ اور بہن کو ہوگیا اور یہ دونوں ماں بیٹی اپنی بیٹی کے عاشق کو دھمکانے لگے اور اس دو لاکھ روپیوں کا مطالبہ کیا دیگر صورت بدنام کرنے اور طرح طرح کی دھمکیاں دی جارہی تھیں ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر نرسنگ نے خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT