Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / معشوقہ کے ایسڈ حملہ میں عاشق کی موت

معشوقہ کے ایسڈ حملہ میں عاشق کی موت

حیدرآباد 24مئی (یواین آئی) عاشق کے دھوکہ دے کر دوسری لڑکی سے شادی کے بعد اس کی معشوقہ نے برہمی کے عالم میں اپنے عاشق پر ایسڈ حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں عاشق کی موت واقع ہوگئی ۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع گنٹور کے پداکاکنی علاقہ میں پیش آیا جس سے سنسنی پھیل گئی ۔ پولیس کے مطابق تاٹی کونڈہ منڈل کے پامالاپاڈو علاقہ کا رہنے والا 24سالہ نوجوان الیاس اسی دیہات کی رہنے والی ہیمابندو نامی خاتون سے محبت کرتا تھا ۔ہیما بندوگنٹور میں نرس کے طورپر کام کرتی ہے تاہم دو دن قبل الیاس کی شادی کسی اور لڑکی سے ہوگئی ۔شادی کی اطلاع پر ہیمابندو نے اس سے رابطہ کرتے ہوئے وینی گنڈلہ میں الیاس کے دوست راج کمار کے مکان پرآنے کی خواہش کی جہاں قاسم نامی شخص پہلے سے ہی موجود تھا ۔الیاس کے وہاں پہنچنے کے بعد اس لڑکی نے قاسم کے ساتھ مل کر اس پر ایسڈ حملہ کردیا ۔جس کے بعد الیاس چیخ وپکار کرتا ہوا باہر آیاتاہم مقامی افراد نے اسے چور سمجھا اوراسے پکڑ لیا ۔الیاس نے مقامی افراد سے کہاکہ اس پرایسڈ حملہ کیا گیا جس کے بعد اسے فوری طورپر گنٹور کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں علاج کے دوران الیاس کی موت ہوگئی ۔اس واقعہ کے بعد اس کی معشوقہ اور قاسم فرار ہوگئے ہیں۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور راج کمار سے پوچھ تاچھ شروع کردی۔ پولیس نے ان دونوں کی تلاش بھی شروع کردی۔

مسابقتی امتحان میں ناکامی پر طالبہ کی خودکشی
حیدرآباد /24 مئی ( سیاست نیوز ) مسابقتی امتحان میں دو مرتبہ ناکامی سے دلبرداشتہ ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ جو تیسری مرتبہ بھی امتحان کی تیاری میں تھی ۔ یہ واقعہ نریڈمیڈ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ کیرتی سائی جو نریڈمیڈ علاقہ کے ساکن چندرا شیکھر کی بیٹی تھی ۔ اس طالبہ نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT