معصومہ بیگم ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیر آفیسر ضلع رنگاریڈی مقرر

حیدرآباد۔/31جنوری، ( سیاست نیوز) حکومت نے محترمہ معصومہ بیگم اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹر کو ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر رنگاریڈی مقرر کیا ہے جبکہ مسٹر آر مہیندر ریڈی کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی خدمات محکمہ پنچایت راج و رورل ڈیولپمنٹ کے حوالے کی گئیں تاکہ سی ای او زیڈ پی پی نلگنڈہ مقرر کیا جائے۔ اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق محترمہ معصومہ بیگم اسپیشل ڈپٹی کلکٹر کی خدمات ایک سال کیلئے محکمہ اقلیتی بہبود کو تفویض کی گئی ہیں۔ انہیں ہدایت دی گئی کہ وہ فوری ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کو رپورٹ کریں جبکہ مسٹر آر مہیندر ریڈی متبدلہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ پرنسپال سکریٹری پنچایت راج کو رپورٹ کریں۔

TOPPOPULARRECENT