Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / معصوم لڑکی کو سزاء دینے والی  خاتون گرفتار

معصوم لڑکی کو سزاء دینے والی  خاتون گرفتار

حیدرآباد ۔ /18 اپریل (سیاست نیوز) ہمایوں نگر پولیس نے گھریلو ملازمہ کو اپنی بھانجی کو سزاء کے طور پر داغ دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 11 سالہ کاویہ ساکن پی ایس نگر ہمایوں نگر ، شانتا جو پیشہ سے گھریلو ملازمہ ہے کی بیٹی ہے کو اس کی ماں نے اپنی بہن 29 سالہ سپنا کو ملازمت کو جانے سے قبل /9 اپریل کو اس کے حوالے کیا تھا اور شرارت کرنے پر اسے سزاء دینے کیلئے کہا تھا ۔ معصوم لڑکی کی جانب سے ضد کئے جانے پر خالہ نے اسے سزاء کے طور پر جلتی ہوئی لڑکے سے ہاتھوں پر داغ لگائے ۔ لڑکی کی ماں مکان واپس لوٹنے پر اپنی بیٹی کو زخمی دیکھ کر پریشان ہوگئی اور فوری ہمایوں نگر پولیس سے اس سلسلے میں شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور شواہد دستیاب ہونے پر سپنا کو گرفتار کرلیا گیا

TOPPOPULARRECENT