Thursday , December 14 2017
Home / عرب دنیا / معصوم متوفی بچہ ایلان کو انوکھا خراج عقیدت

معصوم متوفی بچہ ایلان کو انوکھا خراج عقیدت

غزہ ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی شہریوں نے آج اس معصوم بچہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جو شاید اپنے ارکان خاندان کے ساتھ شام کے جنگ زدہ علاقوں سے نکلنے کی دھن میں والدین سے بچھڑ کر پانی میں گر گیا تھا اور اس کی نعش اوندھے منہ ساحل سمندر پر پڑی ہوئی پائی گئی تھی۔ فلسطینی شہریوں نے غزہ پٹی میں متوفی 3 سالہ ایلان کردی کا ایک چھوٹا سا مجسمہ ریت سے تیار کیا جس نے نیلے اور سرخ کپڑے زیب تن کر رکھے تھے جیسا کہ ایلان نے موت سے قبل زیب تن کر رکھے تھے۔ ایلان کی نعش اوندھے منہ ترکی کے ایک مشہور و معروف سیاحتی مقام بودرم کے ساحل پر پڑی ہوئی ملی تھی اور کچھ ہی دیر میں سوشیل میڈیا پر ایلان کی تصویر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ ریت سے تیار کیا گیا مجسمہ اس علاقہ سے صرف کچھ ہی فاصلے پر ہے جہاں گذشتہ سال 50 یومیہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی حملہ میں 4 فلسطینی بچے اس وقت ہلاک ہوگئے تھے جب وہ فٹبال کھیل رہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT