معطل شدہ تلگودیشم قائدین کی گورنر سے ملاقات

حیدرآباد /13 مارچ ( این ایس ایس ) تلنگانہ تلگودیشم قائدین نے آج راج بھون میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی اور شکایت کی کہ ان کی آواز کو دبانے کیلئے حکمراں پارٹی نے دانستہ طور پر انہیں ایوان سے معطل کردیا ہے ۔ گورنر سے ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے فلور لیڈر ای دیاکر راؤ ، ریونت ریڈی اور دیگر نے کہا کہ انہوں نے گورنر سے شکایت کی ہے کہ حکمراں پارٹی نے تلگودیشم ارکان کو غیر قانونی طور پر معطل کردیا ہے ۔ گورنر پر زور دیا ہے کہ وہ ان کی معطلی کو فوری برخواست کرنے کیلئے کارروائی کریں اور ٹی سرینواس یادو ، ٹی کرشنا ریڈی اور دھرما ریڈی جیسے قائدین کو نااہل قرار دینے کیلئے اقدام کریں ۔ کیونکہ ان قائدین نے اصولوں کے مغائر انحراف کرتے ہوئے حکمراں پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ ان قائدین نے کہا کہ ہم نے گورنر پر زور دیا ہے کہ دستور کی خلاف ورزی کرنے پر وہ ٹی آر ایس حکومت کے خلاف ایکشن لیں ۔ اسپیکر ایس مدھو سودھن چاری نے بھی جانبدارانہ رول ادا کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT