Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / معلنہ نعتیہ مسابقہ کے نتائج کا اعلان

معلنہ نعتیہ مسابقہ کے نتائج کا اعلان

انعام اول، دوم ، سوم کے علاوہ 20 شعراء کو ترغیبی انعامات
حیدرآباد /21 جنوری (سیاست نیوز) ادارہ سیاست کی جانب سے معلنہ نعتیہ مسابقہ کے نتائج کا اعلان  ادارہ کی جانب سے مقرر کردہ پینل نے کیا ہے۔ واضح رہے کہ ادارہ کو تقریباً 100 شعراء کی نعتیں حاصل ہوئیں، جن میں سے 23 شعراء کو انعام کے لئے منتخب کیا گیا۔ انعام اول مبلغ 5000 روپئے کا مستحق ڈاکٹر نعیمؔ سلیم ورنگل، انعام دوم مبلغ 3000 ہزار روپئے کا مستحق جناب اکبر خاں اکبرؔ اور انعام سوم مبلغ 2000 روپئے کا مستحق قاری انیس احمد قادری شرفی انیسؔ کو قرار دیا گیا، جب کہ 10 ترغیبی انعامات فی کس مبلغ 1000 روپئے حاصل کرنے والوں میں آل عمران کوثرؔ رضوی، نسیم شاہانہ نسیمؔ، وحید اسیرؔ کوڑنگل، نذیر نادرؔ، نور الہدیٰ نورؔ، یوسف روشؔ، الہامؔ واحدی، سید جنید حسینی جنیدؔ، عاجزؔ لطیف، احمدؔ قاسمی اور فی کس مبلغ 500 روپئے ترغیبی انعام حاصل کرنے والوں میں سید جلیسؔ، باقر تحسینؔ، عسکرؔ نرملی، محمد عبد العلیم پروازؔ، میر رضا علی رضاؔ، صابرؔ کاغذ نگری، رحمتؔ سکندرآبادی، احسنؔ منظر، تقی عسکری ولاؔ اور ڈاکٹر ہادی منزہؔ شامل ہیں۔ قبل ازیں ادارہ نے شعراء سے غزلیں حاصل کرکے انھیں انعامات سے نوازا تھا۔ ادارہ کی خواہش ہے کہ شعراء کی ہمت افزائی کے لئے اس طرح کا پروگرام گاہے بہ گاہے جاری رکھا جائے، تاکہ اُردو ادب کو زیادہ سے زیادہ فروغ حاصل ہو۔

TOPPOPULARRECENT