Saturday , November 25 2017
Home / بچوں کا صفحہ / معلومات کا خزانہ

معلومات کا خزانہ

٭٭ سب سے زیادہ ناریل انڈونیشیا میں ہوتے ہیں ۔ اعداد و شمار کے مطابق انڈونیشیا کے 18,000,000 ٹن ناریل پوری دنیا کی کل پیداوار کا 30 فیصد ہے ۔ سب سے زیادہ ناریل پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر فلپائن تیسرے نمبر پر ہمارا ملک ہندوستان ، چوتھے پر برازیل اور پانچویں پر سری لنکا ہے ۔
٭٭ سب سے زیادہ چائے چین میں پیدا ہوتی ہے ۔ چائے پیدا کرنے والے دس بڑے ممالک میں ہندوستان ، کیفیا ، سری لنکا، ترکی ، انڈونیشیا ، ویتنام ، جاپان ، ایران اور ارجنٹینا سرفہرست ہے
٭٭ سب سے زیادہ 23300 ٹن المونیم پیدا کرنے والا ملک چین ہے ۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر روس ، تیسرے نمبر پر کنیڈا چوتھے نمبر پر متحدہ عرب امارات اور پانچویں نمبر پر ہندوستان  براجمان ہے ۔
٭٭ سب سے زیادہ گھڑیاں سوئٹزر لینڈ میں بنتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT