معلومات کا خزانہ

بچو! کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا طویل ترین سمندری پل کہاں ہے ؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو بتائے دیتے ہیں کہ چین میں جی ہاں چین کے پاس سب سے طویل ترین دیوار ‘ دیوار چین تو تھی ہی مگر اب اس ملک نے دنیا کا طویل ترین سمندری پل بھی بنالیا ہے ۔

اس پل کا نام Jiaozhou Bay Bridge ہے اور یہ 26.707 کلو میٹر طویل ہے ۔ اس پل کے ذریعہ سے چین کے ساحلی صوبے شنڈونگ Shandongکو جزیرہ ہوانگ سے ملا یا گیا ہے ۔ اس کی چوڑائی 35 میٹر ہے ۔ اپنی نوعیت کے اس منفرد پل پر 8 اعشاریہ 8 بلین امریکی ڈالر لاگت آئی ہے ۔ اس پل کو پانچ ستون سمندر میں سہارا دیئے ہوئے ہیں ۔ یہ پل صرف چار سال کے مختصر عرصے میں مکمل ہوا ۔ اس پر تین راستے بنائے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT