Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / معمار دستور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی یوم پیدائش پر پروگرام

معمار دستور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی یوم پیدائش پر پروگرام

14 تا 24 اپریل مقرر ، مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مسٹر نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت آئندہ ماہ 14 تا 24 اپریل تک ملک بھر میں ’ گراما او دئیے سے بھارت اودئیے تک ‘ کے پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آج یہاں ریاستی بی جے پی آفس میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر محنت و روزگار مسٹر بنڈارو دتاتریہ نے اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی نچلی سطح تک مرکزی حکومت کے فلاح و بہبودی کے فوائد پہونچانے پر اپنی خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں علاوہ ازیں موجودہ مسٹر نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت دیہی ترقی پر اپنی اولین ترجیح دینے کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ دس روزہ پروگرام کے سلسلہ میں عوامی منتخبہ نمائندوں کو شامل کرتے ہوئے گرام سبھائیں منعقد کی جائیں گی اور عوام میں اس دس روزہ پروگرام کے دوران سماجی بیداری پیدا کی جائے گی ۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کو ہی اپنا ترجیحی ایجنڈا تصور کر کے وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی اقدامات کررہے ہیں تو بعض طاقتیں ( اپوزیشن جماعتیں ) ان ترقیاتی اقدامات میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں ۔ مرکزی وزیر محنت و روزگار مسٹر بنڈارو دتاتریہ نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش حکومتوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مرکزی حکومت سے بڑے پیمانے پر دونوں ریاستوں کو رقومات مختص کئے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT