Tuesday , December 11 2018

معمار دستور ہند ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت

میدک۔15اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن کے مختلف مقامات پر ٹی آر ایس پارٹی کیمپ آفس ‘ کانگریسپارٹی کے دفتر راجیو بھون ‘ بلدیہ میدک کے امبیڈکر مجسموں کے پاس دستور ہند کے معمار آنجہانی ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 125ویں یوم پیدائش تقاریب کا حسب روایت جوش و خروش کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا ۔ صدر ٹاؤن ٹی آر ایس مسٹر ایم گنگادھر رکن معاون بل

میدک۔15اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن کے مختلف مقامات پر ٹی آر ایس پارٹی کیمپ آفس ‘ کانگریسپارٹی کے دفتر راجیو بھون ‘ بلدیہ میدک کے امبیڈکر مجسموں کے پاس دستور ہند کے معمار آنجہانی ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 125ویں یوم پیدائش تقاریب کا حسب روایت جوش و خروش کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا ۔ صدر ٹاؤن ٹی آر ایس مسٹر ایم گنگادھر رکن معاون بلدیہ کی صدارت میں ٹی آر ایس کیمپ آفس پر ‘ بلدیہ میدک میں چیرمین بلدیہ مسٹر ملکارجن گوڑ کی صدارت میں تقریب منعقد ہوئی ۔ راجیو بھون پر منعقدہ تقریب میں سابق ایم ایل اے میدک و ترجمان اعلیٰ ریاستی کانگریس جناب پی ششی دھرریڈی نے مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس تقریب کی صدارت صدر ٹاؤن کانگریس مسٹر جی انجنیلو گوڑ نے کی ۔ٹاؤن کے ہیڈ پوسٹ آفس ایکس وے پر موجود آنجہانی کے مجسمہ پر تلگودیشم پارٹی کی جانب سے بھی پھول مالا ڈالا گیا ۔

ویملواڑہ : ویملواڑہ منڈل میں بی آر امبیڈکر کی یوم پیدائش تقریب جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی ۔ رکن اسمبلی سی ایچ رمیش بابو نے امبیڈکر مجسمہ پر پھول مالا چڑھائی ۔ میونسپل چیرپرسن این اوما ‘ ایم پی پی وینکٹیش ‘ زیڈ پی ٹی سی جی سری کانت ‘ میونسپل وائس چیرمین پی کرشنا ‘ ٹاؤن سرکل انسپکٹر رمیش بابو نے امبیڈکر مجسمہ پر پھول چڑ؍اکر خراج عقید پیش کیا ۔رمیش بابو رکن اسمبلی نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر کی پسماندہ اور غریب عوام کے تئیں خدمات ناقابل فراموش رہی ہیں۔

مہادیوپور : منتھنی سب ڈیویژن میں موجود سات منڈلوں میں آج بابا صاحب امبیکر کی پیدائش تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ ڈیویژن بھر میں منعقدہ پیدائشی تقاریب میں سیاسی کارکن اور سرکاری عہدیداروں نے خراج و عقیدت پیش کیا ۔اس طرح ڈیویژن بھر میں منعقدہ امبیڈکر کے پیدائشی تقاریب میں زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سی کے علاوہ ڈیویژن بھر میں موجود ایم ڈی او اور ایم آر او کے علاوہ ایس آئی اور دلت طبقات کے تنظیم اور امبیڈکر سوسائٹی کے افراد بھی موجود تھے ۔

وقارآباد : وقارآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب بی آر امبیڈکر کے مجسمہ پر پھول کے ہار چڑ؍اکر 125ویں جینتی منائی گئی ۔ ٹی آر ایس کانگریس ٹی ڈی پی ‘ سی پی آئی ‘ بی جے پی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے قائدین و اراکین نے بی آر امبیڈکر کی جینتی منائی ۔ اس موقع پر وقارآباد رکن اسمبلی بی سنجیو راؤ سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر چندر شیکھر نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں پچھڑے طبقات کو ان کا حق دیا جانا چاہیئے ۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین بی ستیہ نارائن ‘ زیڈ پی ٹی سی مظہر شریف اور دیگر موجود تھے ۔

نارائن پیٹ : نارائن پیٹ میں مجسمہ امبیڈکر پر نارائن پیٹ کے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ آر ڈی او محترمہ سوارنا لتا نے پھول مالا ڈال کر خراج عقیدت پیش کیا ۔

نظام آباد ۔ بابا صاحب بی آر امبیڈکر کی 124ویں یوم پیدائش تقریب ضلع میں جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی اور دستور کے مصنف بی آر امبیڈکر کو تمام طبقات کی جانب سے خراج پیش کیا گیا ۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے راجیو گاندھی آڈیٹوریم میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس تقریب میں ریاستی وزیر زراعت مسٹر پوچارم سرینواس ریڈی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا نے اپنی تقریر میں کہا کہ امریکہ میں پی ایچ ڈی کی سند حاصل کرتے ہوئے ڈاکٹریٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے سب سے پہلے ہندوستانی شہری امبیڈکر ہیں ۔ ضلع پریشد چیرمین دفعدار راجو نے اپنی تقریر میں کہا کہ امبیڈکر ایک دانشور تھے اور دلتوں کے حقوق کی ادائیگی کیلئے جدوجہد کی ہے ۔ میئر نظام آباد اکولہ سجاتا نے اپنی تقریر میں کہاکہ امبیڈکر جینتی کو تہوار کی طرح منایا جائے ۔ رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد بی بی پاٹل ‘ رکن قانون ساز کونسل راجیشور راؤ اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔ قبل ازیں پھولانگ چوراستہ پر واقع امبیڈکر کے مجسمہ کی ریاستی وزیر پوچارم سرینواس ریڈی ‘ ضلع کلکٹر رونالڈ روس ‘ رکن پارلیمنٹ ‘ رکناسمبلی ‘ ایم ایل سی ‘ میئر نے پھول مالا چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر کلیانہ لکشمی اسکیم کے تحت 10 جوڑوں کو شادی کی منظوری کے فنڈس کے احکامات حوالے کیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر رونالڈ روس ‘ جوائنٹ کلکٹر رویندر ریڈی ‘اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر راجہ رام ‘ ضلع ایس پی چندر شیکھر ریڈی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔

کوہیر : ضلع میدک کے کوہیر منڈل مستقر کے علاوہ اطراف و اکناف کے مواضعات میں ڈاکٹر امبیڈکر کی 125 ویں یوم پیدائش تقریب منائی گئی اور 20گرام پنچایتوں میں گرام سبھائیں منعقد ہوئیں اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کوہیر منڈل مستقر میں واقع چوکھمی پر ایک جلسہ مقرر کیا گیا جہاں پر کوہیر منڈل صدرنشین جے انیتا کوہیر تحصیلدار فرحین محمد عبدالوحید ٹاؤن صدر ٹی آر ایس پارٹی محمد کلیم الدین یوتھ لیڈر محمد عمر احمد اراکین منڈل پرجا پریشد کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ موضع ماچر ریڈی پلی میں ترنم ارشد سرپنچ گرام سبھا پروگرام انعقاد عمل میں لاتے ہوئے ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے موضع میں آنگن واڑی سنٹر کی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا جس کی لاگت 6.50لاکھ روپئے ہے ۔

TOPPOPULARRECENT