Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / معمرین اور معذورین کو پنشن کیلئے رقم جاری

معمرین اور معذورین کو پنشن کیلئے رقم جاری

حیدرآباد۔/10ڈسمبر، ( این ایس ایس ) اندراماں پنشن کو وسعت دینے کا وعدہ پورا کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت نے آج 213.65 کروڑ روپئے کی رقم جاری کی ہے۔ یہ رقم گزشتہ دو ماہ اکٹوبر اور نومبر کیلئے پنشن کے استفادہ کنندگان میں تقسیم کی جائے گی۔ حکومت نے اولڈ ایج ( معمر ) اور بیواؤں کیلئے 159.04 کروڑ روپئے اور معذور افراد کیلئے 54.43کروڑ روپئے کی رقم مختص کی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی اور پنچایت راج مسٹر کے ٹی راما راؤ نے یہ وضاحت کی ہے کہ اگر کسی گھر میں دو یا اس سے زائد معمر افراد ہوں تو ایسی صورت میں صرف ایک ہی شخص پنشن کا مستحق ہوگا۔ تاہم حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کسی گھر میں بیوہ اور جسمانی معذور افراد کی تعداد ایک سے زائد ہو تو ان تمام کو پنشن دی جائے۔اپوزیشن جماعتوں جیسے کانگریس اور تلگودیشم پارٹی حکومت کی اس پالیسی کی شدت سے مخالفت کررہی ہے لیکن کے ٹی راما راؤ نے واضح کیا کہ یہ ٹی آر ایس حکومت کا پالیسی فیصلہ ہے۔ اولڈ ایج پنشن ایک ہی گھر میں ایک سے زائد شخص کو نہیں دی جاسکتی۔حکومت نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوبئے معمرین اور جسمانی معذورین کو پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی ہے۔

TOPPOPULARRECENT