Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / معمرین کو بس ٹکٹوں میں رعایت دینے کا مطالبہ

معمرین کو بس ٹکٹوں میں رعایت دینے کا مطالبہ

نظام آباد:4 ؍ اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ سینئر سٹیزنس کا نفیڈریشن کے قائدین کا ایک وفد جس میں صدر وی ناگیشور رائو ، نائب صدر محمد عبدالشکور( نظام آباد) ، سکریٹری جنرل رامچندریا خازن ، بھاگیہ وتی ، موہن بھلہ ، ایم ناگیشور رائو (کھمم) شامل ریاستی وزیر داخلہ ناینی نرسمہا ریڈی سے آج ان کے آفس پر ملاقات کی اور انہیں ایک میمورنڈم پ

نظام آباد:4 ؍ اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ سینئر سٹیزنس کا نفیڈریشن کے قائدین کا ایک وفد جس میں صدر وی ناگیشور رائو ، نائب صدر محمد عبدالشکور( نظام آباد) ، سکریٹری جنرل رامچندریا خازن ، بھاگیہ وتی ، موہن بھلہ ، ایم ناگیشور رائو (کھمم) شامل ریاستی وزیر داخلہ ناینی نرسمہا ریڈی سے آج ان کے آفس پر ملاقات کی اور انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں مطالبہ کیا کہ آرٹی سی بسوں میں سینئر سٹیزنس کو ٹکٹوں میں رعایت دی جائے اس کے علاوہ میڈیکل ہیلت سینئر سٹیزنس کیلئے مختص کردہ بجٹ ناکافی ہورہا ہے ۔ اس بجٹ میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا اس کے علاوہ آل انڈیا سینئر سٹیزنس کا نفیڈریشن کی جانب سے سینئر سٹیزنس کی حفاظت کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے محکمہ پولیس کو رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کی ہدایت دی گئی اس پر عمل آوری کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ سینئر سٹیزنس کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے جس پر مثبت جو رد عمل ظاہرکرترے ہوئے وزیر داخلہ مسٹر ناینی نرسمہا ریڈی نے ان مطالبات کو قبول کرکے ان پر عمل آوری کیلئے فوری طورپر موثر اقدامات کرنے کا وفد کو تیقن دیا اس موقع پر مسٹر وی ناگیشور صدر کانفیڈریشن وزیر موصوف کی گلپوشی کی جبکہ نائب صدر کانفیڈریشن محمد عبدالشکور نے شال پوشی کی ۔

TOPPOPULARRECENT