Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / معمر جہد کاروں کی بازآباد کاری پر زور

معمر جہد کاروں کی بازآباد کاری پر زور

اندرا پارک پر تلنگانہ پرجا سمیتی کا احتجاج، ایم ویدا کمار اور دیگر کا خطاب

اندرا پارک پر تلنگانہ پرجا سمیتی کا احتجاج، ایم ویدا کمار اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔17جنوری(سیاست نیوز) معمر تلنگانہ جہدکاروں کیساتھ انصاف کے لئے تلنگانہ جہدکاروں کی متحدہ کمیٹی کے قیام کی تجویز پیش کرتے ہوئے چیرمن تلنگانہ ریسورس سنٹر مسٹر ایم ویدا کمار نے کہاتلنگانہ تحریک میں 1969کے جہدکاروں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیںکیا جاسکتا۔ آج یہاں اندرا پارک دھرنا چوک پر تلنگانہ پرجا سمیتی کی جانب سے منعقدہ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ویدا کمار نے کہاکہ تلنگانہ تحریک کے معمر جہدکاروں کی بازآبادکاری کے لئے انہیںمعاشی امداد‘ رہائش اور وظائف کے علاوہ تلنگانہ جہدکار تسلیم کروانے کے لئے ریاستی حکومت سے ایوارڈ دیا جانا چاہئے انہو ںنے اس عظیم کام کے لئے تلنگانہ ریسور س سنٹر کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ حکومت تلنگانہ سے اس ضمن میںنمائندگی کے لئے وہ ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں نے تلنگانہ پرجاسمیتی کے قائدین کو اس عظیم کام کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز بھی پیش کی جس کے ذریعہ حکومت تلنگانہ سے نمائندگی کی جاسکے۔انہوں نے مزید کہاکہ بڑی جدوجہد اور کاوشوں کے بعد تلنگانہ ریاست کی تشکیل عمل میں آئی ہے اور نئی ریاست کی تشکیل سے تلنگانہ کی عوام کو امیدیں بھی وابستہ ہیںبالخصوص ان لوگوں کو تو کافی امیدیں ہیںجنھوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ تلنگانہ تحریک کیلئے وقف کردیا۔صدر تلنگانہ پرجاسمیتی نیرا کشور نے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ کے معمر جہدکاروں کو پانچ ہزارروپئے ماہانہ وظیفہ اور سو گز کا مکان بناکر دینے کا حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ 1969 کے تلنگانہ جہدکاروں کی جدوجہد کے نتیجے میں ہی آج تلنگانہ ریاست کی تشکیل عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے1969 کے تلنگانہ تحریک کے دوران شہید ہونیوالے369اور 2009سے تلنگانہ ریاست کی تشکیل تک شہیدہوئے 1200نوجوانوں کی قربانیو ںکو یاددلاتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ تحریک کے معمر جہدکاروں کے ساتھ ناانصافی مذکورہ شہیدوں کی قربانیوں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہوگی۔ انہوں نے تلنگانہ پرجاسمیتی کے مطالبا ت کو نذر انداز کرنے پر سخت احتجاج کی دھمکی بھی دی اور کہاکہ حکومت کے مخالف تلنگاہ جہدکار رویہ کے خلاف منڈل سطح پر عوام میںشعور بیداری مہم چلائی جائے گی اور تلنگانہ قائدین کا گھیرائو بھی کیاجائے گا ۔ اس احتجاجی دھرنے سے تلنگانہ تحریک سے وابستہ 1969کے کریم نگر ‘ محبوب نگر‘ میدک کے بشمول دیگر اضلاع کے قائدین نے بھی مخاطب کیا ۔ تلنگانہ 1969تحریک کے جہدکاروں کی کثیرتعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT