Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / معمر شہریوں کے آسرا پنشن ہڑپنے والے دھوکہ باز گرفتار

معمر شہریوں کے آسرا پنشن ہڑپنے والے دھوکہ باز گرفتار

سی سی ایس پولیس کی کارروائی، ملزمین جیل منتقل
حیدرآباد۔/27اکٹوبر، ( سیاست نیوز) معمر شہریان کے آسرا پنشن کے لاکھوں روپئے ہڑپ لینے والے 3 دھوکہ بازوں کو سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ39 سالہ محمد عبدالقادر نقشبندی عزیز عرف اجو ساکن کمہار واڑی عیدی بازار جو اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی اوسک کا ملازم ہے بنڈلہ گوڑہ تحصیل آفس کے قریب معمر افراد کے آدھار کارڈ کی نقل حاصل کرتے ہوئے آسرا پنشن اسکیم کے تحت وظیفے دلانے کا دعویٰ کیا۔ عزیز نے اپنے دو ساتھیوں 36 سالہ شیخ شبیر حسین ساکن سنتوش نگر اور 24 سالہ محمد اسلم جونیر اسسٹنٹ محکمہ برقی ساکن چندرائن گٹہ کی مدد سے آدھار کارڈز کی نقل کی بنیاد پر تلبیس شخصی کے ذریعہ 300 افراد کے کھاتے کھولے اور ان میں ہر ماہ وظیفہ حاصل کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ دھوکہ بازوں نے معمر افراد کے 40 لاکھ روپئے حاصل کرتے ہوئے انہیں دھوکہ دیا۔ سی سی ایس پولیس نے ٹاسک فورس کی مدد سے انہیں گرفتارکیا ہے اور ان کے قبضہ سے دھوکہ دہی میں استعمال کئے جانے والے لیاپ ٹاپ، پرنٹر اور بائیو میٹرک مشینیں برآمد کرلی اور انہیں آج عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT