Monday , November 20 2017
Home / دنیا / معمر مریضہ کو تھپڑ رسید کرنے والی نرس گرفتار

معمر مریضہ کو تھپڑ رسید کرنے والی نرس گرفتار

واشنگٹن 19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد امریکہ نرس کو ایک 92 سالہ مریضہ کو مبینہ طور پر تھپڑ رسید کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا۔ 47 سالہ نرس ہنسمتی سنگھ جوالینائے کے کلیر مونٹ ہیلتھ اینڈ ری ہیب سے وابستہ ہے نے مبینہ طور پر معمر مریضہ کو اتنی زور سے تھپڑ رسید کیاکہ اس کی ناک کے نچلے حصہ سے خون بہنے لگا۔ مریضہ نے پولیس کو بتایا کہ نرس نے ہی اسے زوردار طمانچہ رسید کیا ہے جبکہ نرس سے پوچھ گچھ کرنے پر اس نے الزام کی تردید کی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ مریضہ میں شکر کی کمی ہونے کی وجہ سے اُسے زبردستی غذا کھلانی پڑتی تھی اور کبھی کبھی مریضہ کو کھانا کھلانے کے لئے اُس کا پورا چہرہ انتہائی مضبوطی سے پکڑنا پڑتا تھا۔ ایسے ہی ایک واقعہ میں مریضہ کے رخساروں پر نرس کے ناخن کے نشانات پڑ گئے جن سے ہلکا ہلکا خون بھی بہنے لگا اور اسی بنیاد پر نرس کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بھی اپنی تحقیقات میں اس بات کی توثیق کی۔ البتہ نرس کو 2000 ڈالرس کے شخصی مچلکہ کے بعد لیک کاؤنٹی جیل سے رہا کردیا گیا۔ تاہم ہیلتھ سنٹر کے مالک نے کہاکہ نرس کو خدمات سے معطل کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT