Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / معمولی جھگڑے پر حملہ میں 2بھائیوں کی موت

معمولی جھگڑے پر حملہ میں 2بھائیوں کی موت

گیا،7جون(سیاست ڈاٹ کام)بہارمیں ضلع گیا کے ڈمریا تھانہ علاقے میں کل رات آپسی تنازعہ کے سلسلے میں دو فریقوں کے درمیان مارپیٹ کے واقعہ میں دو سگے بھائیوں کی موت ہوگئی اور سات دیگر زخمی ہوگئے ۔پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ آدر چک گاؤں میں کل رات بچوں کے درمیان معمولی جھگڑے کی وجہ سے دونوں کے گھروالے آپس میں جھگڑا کرنے لگے ۔اس دوران دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر لاٹھی -ڈنڈے اور خطرناک ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس میں نوافراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو انوگرہہ ناراین مگدھ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں علاج کے دوران محمد ایم انصاری (40)اور اس کے بھائی محمد اسلم انصاری (36)کی موت ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں دو کی حالت ابھی بھی نازک ہے جنہیں علاج کے لئے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال بھیجا گیا ہے ۔

 

بھوجبل مقدمہ ، پنکج اور دیگر کی
عبوری راحت میں توسیع
ممبئی ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ہائیکورٹ نے آج عبوری تحفظ جو پنکج بھوجبل اور دیگر 10 سے زیادہ افراد کو جنہیں رقومات کی غیرقانونی منتقلی کے الزام میں مقدمہ چلایا جارہا ہے، عارضی تحفظ میں جو گرفتاری کے خلاف فراہم کیا گیا تھا، توسیع کردی۔ پنکج، تاجر آصف بلوا، ونود گوئنکا اور دیگر چار نے ناقابل ضمانت وارنٹس کو جو خصوصی عدالت نے جاری کئے تھے، چیلنج کیا تھا۔  جسٹس سادھنا جادھو نے پنکج اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت کے بعد ان کے عبوری تحفظ میں جو گرفتاری کے خلاف ہے یکم ؍ جولائی تک توسیع کردی۔

TOPPOPULARRECENT