Wednesday , June 20 2018
Home / جرائم و حادثات / معمولی جھگڑے کے بعد ساتھی کا قتل

معمولی جھگڑے کے بعد ساتھی کا قتل

حیدرآباد 23 مئی (سیاست نیوز)چکڑ پلی کے علاقہ میںمعمولی بات پر ساتھیوں نے اپنے ساتھی کاقتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق 18 سالہ کرشنا جو طالب علم تھا ۔ پالمور بستی چکڑ پلی کے ساکن شنکریا کا بیٹا بتایا گیا ہے کل 22 مئی کے دن کرشنا اپنے ساتھیوں اومکار اور ناگیش کے ہمراہ جڑچرلہ کے قریب تقریب میںشرکت کیلئے گیا تھا اور تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران ان ساتھیوں میں آپس میں معمولی بات پر جھگڑا ہوا اس دوران اومکار اور ناگیش نے کرشنا کو پہلے زدوکوب کیا اور پھر لکڑی سے وار کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔ پڑوسیوں نے فوری حرکت میں آتے ہوئے زخمی کرشنا کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں دوران علاج وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT