Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / معمولی واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش

معمولی واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش

محبوب نگر۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر مستقر پر سڑک کے ایک معمولی واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی مذموم کوشش کی ۔آج شام محبوب نگر I ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے قریب دو اقلیتی طبقہ کے نوجوان بائیک پر جارہے تھے جبکہ ایپا سوامی بھی گاڑی پر تھے ۔ دونوں کے مابین کچھ تلخ کلامی ہوگئی۔ بعدازاں ہاتھا پائی ہوئی، لیکن ایپا سوامی اور دیگر ہندو تنظیموں کے سینکڑوں حامی پولیس اسٹیشن پر جمع ہوکر شدید احتجاج کیا۔ ’’جئے شری رام‘‘ کے نعرے لگائے اور حالات کو فرقہ وارانہ رنگ دیتے ہوئے صورتحال کو بگاڑنے کی کوشش کی۔ ڈی ایس پی بھاسکر اور دیگر عہدیداران اسپیشل فورس کو متعین کردیا ہے۔ احتجاج کی وجہ سے سڑک کے دونوں طرف زائد از 2 کیلومیٹر تک ٹریفک جام ہے۔ راہگیروں کو سخت تکلیف کا سامنا ہے۔ تادمِ تحریر حالات قابو میں ہیں لیکن کشیدگی برقرار ہے۔

TOPPOPULARRECENT