Tuesday , January 16 2018
Home / ہندوستان / معمول سے کم بارش کے اندیشے ، مرکز کا ہنگامی منصوبہ تیار

معمول سے کم بارش کے اندیشے ، مرکز کا ہنگامی منصوبہ تیار

نئی دہلی۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) معمول سے کم مانسون کی وجہ سے زرعی پیداوار میں کمی کے اندیشوں کے پیش نظر مرکز نے آج کہا کہ معمول سے کم بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی کسی بھی امکانی صورتِ حال سے نمٹنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں ریاستوں سے بھی اس سلسلے میں تیاری کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ حالانکہ مانسون اپنے شیڈول سے دو د

نئی دہلی۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) معمول سے کم مانسون کی وجہ سے زرعی پیداوار میں کمی کے اندیشوں کے پیش نظر مرکز نے آج کہا کہ معمول سے کم بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی کسی بھی امکانی صورتِ حال سے نمٹنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں ریاستوں سے بھی اس سلسلے میں تیاری کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ حالانکہ مانسون اپنے شیڈول سے دو دن قبل 30 مئی کو ساحل کیرالا سے ٹکرانے کا امکان ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ جاریہ سال مسلسل دوسری مرتبہ بارش معمول سے کم رہے گی۔ ہندوستان میں زرعی شعبہ بارش پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے کیونکہ صرف 40 فیصد قابل کاشت اراضی کو آبپاشی کے ذریعہ سیراب کیا جاسکتا ہے۔ اُمور صارفین کے سیکریٹری کیشو ڈی راجو نے کہا کہ یہ قیاس ہے کہ مانسون گزشتہ سال کی طرح بہتر نہیں ہوگا۔ اس کے نتیجہ میں اُس فصل پر اثر ہوسکتا ہے جو آئندہ سال دستیاب ہوگی اور یہ خیال بھی ہے کہ صارفین کی طلب کو پورا کرنے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ 2014ء میں بارش 12 فیصد کم ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں غذائی اجناس کی پیداوار 5 فیصد گھٹ گئی تھی۔جاریہ سال بھی بارش میں کمی کے اندیشوں سے زرعی شعبہ پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ جاریہ سال مارچ ؍ اپریل میں غیرموسمی بارش کی وجہ سے پہلے ہی کسانوں کو مسائل کا سامنا ہے۔ کہا گیا ہے کہ مرکز نے کم بارش کی پیش قیاسی کو دیکھتے ہوئے ملک میں 580 اضلاع کیلئے ہنگامی منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT