Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / معمول وصولی کا شاخسانہ ‘ ریاست میں تمام اسپیشل پولیس پارٹیاں تحلیل

معمول وصولی کا شاخسانہ ‘ ریاست میں تمام اسپیشل پولیس پارٹیاں تحلیل

ڈی جی پی مہیندر ریڈی کا اقدام ۔ رقم کی طلبی پر شکایت درج کروانے کمشنر انجنی کمار کی اپیل
حیدرآباد۔ 7 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ پولیس میں رشوت خوری کو سختی سے کچلنے کے لئے ڈائرکٹر جنرل پولیس ایم مہیندر ریڈی نے ریاست کے تمام اضلاع اور کمشنریٹ حدود میں پولیس اسپیشل پارٹیز اور آئی ڈی پارٹیز کو برخاست کردیا۔ ڈی جی پی نے اضلاع کے تمام سپرنٹنڈنٹس آف پولیس اور کمشنرس کے نام ایک پیام جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل پولیس پارٹیز اور آئی ڈی پارٹیز کے نام پر پولیس ملازمین، ہوٹلس اور دیگر تجارتی اداروں سے معمول وصول کرنے میں ملوث پائے گئے۔ مہیندر ریڈی نے ایس پیز اور کمشنرس کو معمول وصول کرنے والے پولیس ملازمین کی ایک فہرست بھی جاری کی اور انہیں فی الفور ان کے مقررہ عہدہ سے ہٹاکر آرمڈ ریزرو ہیڈکوارٹرس منتقل کردیا۔ انہوں نے معمول وصول کرنے والے پولیس ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی اور ان احکام کی خلاف ورزی پر متعلقہ عہدیداروں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ ڈی جی پی کی جانب سے محکمہ پولیس میں معمول کے کلچر کی لعنت کو ختم کرنے کے احکامات جاری کرنے کے فوری بعد ہی کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے دونوں شہروں کے ہوٹلس، ریسٹورنٹس اور دیگر تجارتی اداروں کے ذمہ داروں سے اپیل کی کہ کسی بھی پولیس ملازم کی جانب سے ان سے معمول مانگا گیا تو واٹس ایپ نمبر 9490616555 پر اطلاع دیں۔ اسی طرح کمشنر پولیس سائبرآباد نے بھی معمول طلب کرنے پر سائبرآباد پولیس کے واٹس ایپ نمبر 9490617444 پر اطلاع دیں۔

TOPPOPULARRECENT