Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے اقامتی اسکولس کا قیام

معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے اقامتی اسکولس کا قیام

جوگی پیٹ میں منعقدہ تقریب سے ڈپٹی چیف منسٹر کے سری ہری کا خطاب

سنگاریڈی ۔ 26 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت غریب و ہو نہار طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے مقصد کے تحت 10 ہزار کروڑ روپئے کے خرچ سے ریاستی سطح پر 500 سے زائد اقامتی اسکولس کا قیام عمل میں لایا گیاہے ان خیالات کا اظہار نائب وزیر اعلی و وزیر تعلیم کڈیم سری ہری نے ضلع سنگاریڈی کے جو گی پیٹ میں پا لی ٹکنک کالج بلڈنگ کا افتتا ح کرنے کے بعد منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے چندرا شیکھر رائو کا مقصد ہے کہ کے جی تا پی جی تک ریاست تلنگانہ کے طلباء و طالبات کو مفت معیا ری تعلیم فراہم کرنا ہے 20 کروڑ روپئے کی لاگت سے اسکول بلڈنگ کی تعمیر عمل میں لائی جا رہی ہے اس کے علاوہ طلباء کو بنیادی سہولتوں اور بہتر ین انفراسٹرکچر فراہم کیا جا رہا ہے ریاست تلنگانہ میں جملہ 57 کالجس موجو د ہیں اس میں 11 پا لی ٹکنک کالجس ٹی آر ایس دور حکومت میں قائم کئے گئے۔ سابق کانگریس دور اقتدار میں شعبہ تعلیم کو یکسر نظر انداز کیا گیا تھا اور برائے نام یونیور سٹیز کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ ٹی آر ایس حکومت اقتدار میں آنے کے بعد 420 کروڑ روپئے کی لاگت سے کئی یونیور سیٹزمنظور کر تے ہوئے ان یو نیور سیٹیز کی بلڈنگس کی تعمیر کو یقینی بنا رہی ہے ۔اس طرح ریاستی حکومت شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کر تے ہوئے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے۔اس موقع پر رکن اسمبلی اندول با بو موہن نے بھی خطاب کیا ۔ اس تقریب میں ضلع جوائنٹ کلکٹر وی وینکٹیشو ر لو ‘ ایم ایل سیز بھو پال ریڈی ‘ سدھا کرریڈی ‘ سابق ایم پی مانک ریڈی ‘ ضلع پریشد چیرمین راجمنی کے علاوہ دیگر عہدیدار و ٹی آر ایس قائدین و کارکنان موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT