Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / معیاری خدمات کو یقینی بنایا جائے

معیاری خدمات کو یقینی بنایا جائے

کریم نگر میں پولیس ملازمین کو کمشنر کملاسن ریڈی کی ہدایت

کریم نگر۔/8مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس اسٹیشن آنے والے افراد کو مطمئن کیا جائے ، خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی شکایات پر پوری طرح دھیان دیا جائے اور انصاف اور یکسوئی کا تیقن دے کر انہیں رخصت کریں۔ کریم نگر پولیس کمشنر وی بی کملاسن ریڈی نے کمشنریٹ سنٹر میں مختلف پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پر عوام کو اعتماد حاصل ہو اس طرح سے کارکردگی کا مظاہرہ ہونا چاہیئے۔ محکمہ پولیس میں روبہ عمل مختلف خدمات کا انہوں نے جائزہ لیا اور کہا کہ ہر پولیس اسٹیشن میں صفائی کا بہتر انتظام ہونا چاہیئے۔ہر پولیس اسٹیشن میں آنے والے اپنے مسائل کی یکسوئی کیلئے آتے ہیں جو ہر طبقہ کے ہوتے ہیں ان کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے تعلق سے عوام میں جو غلط سوچ و فکر اور ڈر و خوف ہے اسے دور کیا جائے اور پولیس کو عوام کی خدمت گذار ہونے کا عملی ثبوت دیناچاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ڈائیل 100 کے ذریعہ موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیں اور مسائل کی یکسوئی کی رپورٹ کو سرکل ڈیویژن کمشنریٹ کی سطح پر داخل کریں ان کا جائزہ لیا جاکر انعامات دیئے جائیں گے۔

 

 

TOPPOPULARRECENT