Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / معیاری زرعی بیج فراہمی کے جھوٹے وعدہ پر نائیجریائی گرفتار

معیاری زرعی بیج فراہمی کے جھوٹے وعدہ پر نائیجریائی گرفتار

حیدرآباد۔/29ستمبر، ( سیاست نیوز) معیاری زرعی بیج فراہم کرنے کے بہانے ایک شخص کو لوٹنے والے نائیجریائی باشندہ کو سائبر کرائم پولیس سائبر آباد نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے 32 سالہ مائیکل اگورو کو دہلی سے گرفتار کرلیا جبکہ اس کیس میں ایک اور خاطی راکیش کمار مفرور بتایا گیا ہے۔ پولیس سائبر کرائم کے مطابق اس دھوکہ باز نائیجریائی باشندے کے خلاف پرلوکمار نامی شخص نے شکایت کی تھی۔ نائجیریائی باشندے نے خود کو یوروپ کی ایک بیج تیار کرنے والی کمپنی کا ذمہ دار ظاہر کرتے ہوئے ملک میں تجارت کا لالچ دیا تھا اور اپنی باتوں کا شکار بناکر اسے 5 اقسام کے نمونے روانہ کیا اور اس سے دو لاکھ 10 ہزار روپئے ہڑپ لیا۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد اس دھوکہ بازکو گرفتار کرلیا جبکہ مفرور کی تلاش جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT