Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / معیاری مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے اقدامات

معیاری مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے اقدامات

یلاریڈی /16 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عام انتخابات میں کئے گئے وعدوں میں کے جی تا پی جی مفت تعلیم کیلئے ایک ہزار روپئے کا بجٹ مختص کرنے کا تلنگانہ وزیر اعلی مسٹر کے سی آر نے فیصلہ کیا ہے ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے ماڈل اسکول میں پہلا سالانہ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب

یلاریڈی /16 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عام انتخابات میں کئے گئے وعدوں میں کے جی تا پی جی مفت تعلیم کیلئے ایک ہزار روپئے کا بجٹ مختص کرنے کا تلنگانہ وزیر اعلی مسٹر کے سی آر نے فیصلہ کیا ہے ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے ماڈل اسکول میں پہلا سالانہ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ انگریزی ذریعہ تعلیم صرف خانگی اسکولوں تک ہی محدود تھی لیکن اب انگریزی میڈیم سرکاری اسکولس بھی قائم کئے جائیں گے ۔ آنے والے دنوں میں تلنگانہ سرکار کے جی تا پی جی مفت تعلیم کو یقینی بنانے کے اقدامات کر رہی ہیں ۔ اس کے تحت تیسری جماعت سے انٹرمیڈیٹ تک ایک ہی اسکول میں تعلیم دئے جانے کیلئے ہر منڈل میں تین تا چار اسکولس قائم کئے جائیں گے ۔ ان اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے الگ الگ رہائشی ہاسٹلس تعمیر کئے جائیں گے ۔ ان اسکولوں میں طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر تمام شعبوں میں قابلیت پیدا کرنے کیلئے تربیت دی جائے گی۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ ماڈل اسکول کے بازو تعمیر کیا جارہا رہائشی ہاسٹل کا کام تیزی کے ساتھ چلائے جانے کیلئے اقدامات کرنیکا تیقن دیا ۔ اس موقع پر یلاریڈی سابق رکن اسمبلی مسٹر جناردھن گوڑ نے کہا کہ اسکول کے طلباء کی ذمہ داری اساتذہ عہدیداروں کے ساتھ ساتھ اولیائے طلباء بھی ضرور لیں ۔ اس موقع پر کھیل کود میں جیتنے والے طلباء و طالبات کو رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ طلباء و طالبات کے اس سالانہ تقریب کے موقع پر مختلف تہذیبی پروگرام پیش کئے ۔ اس موقع پر ماڈل اسکول پرنسپال شریمتی سری لگا ۔ بودھن ڈپٹی DEO مسٹر پدمانابھم ، منڈل پریشد رکن شریمتی کرونا MEO مسٹر گوردھن ریڈی اسکول SMC چیرمین مسٹر جئے راج ، تلنگانہ اسٹیٹ ماڈل اسکولس ضلع کنوینر مسٹر نوین کمار اور منڈل کے مختلف مواضعات کے سرپنچوں نے منڈل پریشد ارکان نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT