Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / معیاری پائپ لائنوں کے ذریعہ آبی سربراہی کے اقدامات ناگزیر

معیاری پائپ لائنوں کے ذریعہ آبی سربراہی کے اقدامات ناگزیر

ترقیاتی کاموںکے جائزہ اجلاس سے وزیر زراعت پوچارم سرینواس، محمد علی شبیر و دیگر کا خطاب

کاماریڈی :25؍ اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ترقیاتی کاموں کا جائزہ اجلاس ضلع کلکٹر ستیہ نارائنا کی صدارت میں کلکٹریٹ آفس کے احاطہ میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ضلع کے وزیر پوچارام سرینواس ریڈی، قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر، رکن اسمبلی کاماریڈی گمپاگوردھن ،ضلع پریشد چیرمین دفعدار راجو کے علاوہ دیگر عہدیدار نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں ضلع میں تعمیری کاموں کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شہر کاماریڈی میں گذشتہ تقریباً ایک ماہ سے آبی سربراہی مسدود ہے آبی سربراہی کی بحالی کیلئے مسلسل توجہ دلانے کے بعد ایک دن سربراہی کو بحال کی گئی اور پھر بند کردی گئی اس بارے میں جواب طلب کرتے ہوئے وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی ضلع کلکٹر سے دریافت کرنے پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ اس خصوص میں اقدامات کرتے ہوئے آبی سربراہی کو بحال کی گئی تھی لیکن مشن پائپ لائن کی خرابی کے باعث آبی سربراہی مسدود ہوگئی ہے جس پر محمد علی شبیر نے جنگی خطوط پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیااور عہدیداروں سے خواہش کی کہ پائپ لائن کے مرمتی کاموں کو فوری طور پر انجام دیں اور آبی سربراہی کو بحال کریں۔ رکن اسمبلی گمپا گوردھن نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری پائپوں کی تنصیب کی وجہ سے پائپ لائن بار بار خراب ہورہی ہے جس پر محمد علی شبیر نے کہا کہ کانگریس کے دور میں میگا کنسٹریکشن کی جانب سے پائپ لائن کی تنصیب عمل میں لائی گئی تھی اور غیر معیاری پائپ لائن فراہم کرنے والی کمپنی کیخلاف کارروائی کیا جائے تو بہتر ہوگاجس پر وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی نے عہدیداروں سے اس خصوص میں اقدامات کرنے کی خواہش کی۔ زرعی شعبہ کے بارے میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسٹر شبیر علی نے کسانوں کو سہولتیں فراہم کرنے اور کپاس کی اقل ترین قیمت 4,320 روپئے فراہم کرنے اور دھان کے خریدی مراکز میں اضافہ کرنے کی خواہش کی۔ ڈبل بیڈ روم کے تعمیری کاموں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عہدیداروں کی جانب سے رپورٹ طلب کرنے پر بتایا کہ ضلع میں 6000 ڈبل بیڈروم امکنہ جات منظور کئے گئے اور دو سال کے وقفہ میں 453 مکانات کی تعمیر عمل میں لائی گئی جس پر محمد علی شبیر نے کہا کہ بانسواڑہ کے علاوہ دیگر کسی بھی مقامات پر ڈبل بیڈروم کے کاموں کو شروع نہیں کیا گیا افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس خصوص میں اقدامات کرنے کی ضلع کے وزیر پوچارام سرینواس ریڈی سے خواہش کی ۔ رکن اسمبلی گمپا گوردھن نے بتایا کہ کاماریڈی حلقہ کے کیاسم پلی، کاچہ پور،دومکنڈہ میں 100 مکانات کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے۔ پرانہیتا چیوڑلہ کے تحت تعمیر کئے جانے والے پراجیکٹوں پر پیاکیج نمبر 21 کے تحت تعمیری کام کس مرحلہ میں ہے اس بارے میں رپورٹ پیش کرنے کی عہدیداروں سے خواہش کرنے پر بتایا کہ یہ معاملہ زیر تعمیر ہے اور کاماریڈی ضلع کے 1.84 ہزار ایکر اراضی کو آبی سہولتیں فراہم کرنے کے علاوہ میدک ضلع کے 15 ہزار ایکر اراضی کو بھی پانی فراہم کیا جارہا ہے ضلع کے وزیر پوچارام سرینواس ریڈی نے بتایا کہ حیدرآباد میں چیف منسٹر کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا اور دوسری فصل کیلئے پانی فراہم کرنے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نظام ساگرپراجیکٹ میں 13 ٹی ایم سی پانی کا ذخیرہ ہے اور نظام ساگر سے سری رام ساگر کو 6 ٹی ایم سی پانی چھوڑنے کے بعد 54 ٹی ایم سی پانی کا ذخیرہ میں اضافہ ہوگا لہذا ورنگل، کریم نگرکے علاقہ کی عوام کو دوسری فصل کیلئے پانی فراہم کیا جائیگااور سنگور میں 29.8 ٹی ایم سی پانی کا ذخیرہ ہے فاضل پانی کو نظام ساگر میں چھوڑتے ہوئے نظام ساگر آئیکٹ کے کسانوں کو دوسرے فصل کیلئے پانی چھوڑا جائیگا اور چیف منسٹر نے واضح طور پر کسانوںکو اشارہ بھی دے دیا ہے ۔ کھاد کی سربراہی کیلئے محکمہ زراعت کے عہدیدار بنیادی طور پر جائزہ لیتے ہوئے عوام میں شعور بیدارکریں اور قبل ازیں منصوبہ بندی کرتے ہوئے ڈسمبر تک تخم ریزی کیلئے اقدامات کریں اور کسانوں کو کھاد پر انشورنس کرانے کی بھی خواہش کی۔ مشن کاکتیہ کے تحت تعمیر کئے جانے والے تالابوں کی کشادگی کے کاموں میں لاپرواہی برتنے کی محمد علی شبیر اور گوردھن نے شکایت کرتے ہوئے تالابوں میں سڑیوں کے کام انجام دینے کی وجہ سے بتکماں کے موقع پر مشکلات پیش آرہی ہے لہذا اس خصوص میں اقدامات کرنے کی خواہش کی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی جکل ہنمنت شنڈے کے علاوہ تلنگانہ لائبریری چیرمین کے علاوہ جوائنٹ کلکٹر ستیہ نارائنا و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر محمد علی شبیر نے کلکٹر کی خواہش پر کلکٹریٹ کے احاطہ میں شجرکاری بھی انجام دی ۔

 

TOPPOPULARRECENT