Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / معیار تعلیم پر توجہ کرنے طلبہ کو مشورہ

معیار تعلیم پر توجہ کرنے طلبہ کو مشورہ

کڑپہ /18 نومبر ( راست ) یوم اقبال کے موقع پر شہر کڑپہ کے گورنمنٹ کالج برائے نسواں میں W.TV کے ڈائرکٹر و پندرہ روزہ وسیلہ جریدے کے ایڈیٹر جناب محمود شاہد اور شکیل احمد شکیلؔ کی نگرانی میں ایک روزہ سمینار منعقد کیا گیا ۔ سمینار کی شروعات قرآن کلام پاک اور نعت شریف سے ہوئی جس میں بعنوان اقبالیات ، بہت سارے طالبات نے اپنے اپنے منفرد لب و لہجہ میں مقالے پیش کئے ۔ محترمہ ڈاکٹر شاذیہ بیگم صاحبہ صدر شعبہ اردو اور سردار ساحلؔ نے سمینار کے تینوں سیکشنوں کے صدور رہے ۔ محترمہ رضیہ بیگم صاحبہ صدر شعبہ تاریخ نے اقبال کی علمی قابلیت کی روشنی میں طالبات کو متاثر کیا ۔ جناب محمود شاہد نے اقبال کے حالات زندگی کو بتلاتے ہوئے معاری تعلیم کی طرف طالبات کی توجہ مبذول کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں ڈگریاں ملنا آسان ہوگیا ہے مگر ڈگری کے شایان شان تعلیم حاصل کرنے سے طلبہ قاصر ہیں اور اس خلاء کو پر کرنے کیلئے طلباء کی ذاتی محنت کی اشد ضرورت ہے۔ سمینار کے مہمان خصوصی جناب اسحاق صاحب نے کلام اقبال کی باریکی اور دین اسلام کی طرف ان کی رغبت پر روشنی ڈالتے ہوئے ترانہ ہندی کا تلگو ترجمہ کو اپنے ترنم کے ذریعہ محفل میں جوش پیدا کردیا ۔ جناب جعفر امیر موظف DCO کڑپہ نے بھی اقبال کے کلام کی اہمیت کو باتیا اور طلبہ کو نصیحت آمیز کلمات سے سرشار کرنے میں کامیاب رہے ۔ پروگرام کے اختتام سے پہلے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کی صدارت گورنمنٹ کالج برائے نسوان کی پرنسپل محتمرہ سبا لکشما نے کی اور جناب شکیل احمد شکیلؔ ، سردار ساحل ؔ ، محمود شاہدؔ ، اقبال خسروؔ وغیرہ نے اقبال پر نظمیں پیش کئے۔ صدر جلسہ محترمہ سبا لکشما نے علامہ اقبال کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ اقبال جیسی عظیم شخصیت کی شان میں ایسے اجلاس بار بار ہونے چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT