Tuesday , November 13 2018
Home / ہندوستان / معیشت روبہ زوال ، چدمبرم کا تاثر

معیشت روبہ زوال ، چدمبرم کا تاثر

نئی دہلی ۔ 10 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے آج این ڈی اے حکومت پر اُس کے ایسے دعوے پر چوٹ کی کہ شرح ترقی اس کی حکمرانی میں بہتر رہی ہے اور کہا کہ یہ شرح یو پی اے کے 10 سال کے مقابل کم تر ہے اور نیچے کی طرف بڑھ رہی ہے ۔ متعدد ٹویٹس میں چدمبرم نے کہاکہ ورلڈ بینک کے سابق چیف اکنامسٹ کوشک باسو نے بیان کیا تھا کہ ہندوستان کی شرح ترقی 30 سالہ اوسط سے کم تر ہے، لیکن وزیر فینانس ارون جیٹلی کہہ رہے ہیں کہ شرح ترقی بہتر ہے ۔ چدمبرم نے ریمارک کیا کہ این ڈی اے کے چار سال کا اوسط کیا ہے ؟ یہ نئے طریقہ کار کے تحت 7.3 اور یو پی اے کے 10 سالہ اوسط سے کم تر ہے۔ این ڈی اے کی شرح ترقی کی سمت کیا ہے ؟ سرمایہ کاری اور بچتوں کا کیا حال ہے ؟ قرضوں کی فراہمی کی کیا صورتحال ہے ؟ یہ سب کچھ روبہ روزال ہیں۔ وزیر فینانس جیٹلی نے اپنی بجٹ 2018-19 ء تقریر میں کہا کہ ہندوستانی معیشت نے مئی 2014 ء میں این ڈی اے حکومت جائزہ لینے کے بعد سے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ ہندوستان نے اُن کی حکومت کے ابتدائی تین سال میں 7.5 فیصد کی اوسط شرح درج کرائی ۔ ہندوستانی معیشت اب 2.5 ٹریلین ڈالر کی بن چکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT