Monday , December 18 2017
Home / سیاسیات / معیشت مستحکم ہونے کے مودی کے دعویٰ پر راہول کا اعتراض

معیشت مستحکم ہونے کے مودی کے دعویٰ پر راہول کا اعتراض

امیتھی ۔ /5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج معیشت کے مستحکم ہونے کے وزیراعظم نریندر مودی کے دعویٰ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواب دیکھ رہے ہیں ۔ وہ اپنے لوک سبھا انتخابی حلقے میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی میں ایک ہی وقت میں دو فیصد کمی آئی ہے ۔ لاکھوں افراد بے کار ہوچکے ہیں ۔ راہول گاندھی نے 56 انچ کے سینے کے تبصرے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ منموہن سنگھ کا سینہ 56 انچ کا نہیں ہے لیکن انہوں نے بہت زیادہ کام کیا ہے ۔ کانگریس قائد ایسا معلوم ہوتا تھا کہ بلٹ ٹرین پراجکٹ کے بھی مخالف ہیں کیونکہ انہوں نے کہا کہ اگر ایک لاکھ کروڑ روپئے ریلوے لائن ، اسٹیشن اور مال گاڑیوں کو بہتر بنانے کیلئے خرچ کئے جاتے تو فائدہ مند ہوتا ۔ بلٹ ٹرین سے کس کو فائدہ پہونچے گا ۔

TOPPOPULARRECENT