Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / معیشت مفلوج ، حکومت میں جہت کا فقدان:چدمبرم

معیشت مفلوج ، حکومت میں جہت کا فقدان:چدمبرم

نئی دہلی ۔ 21 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر فینانس پی چدمبرم نے حکومت کے اقتصادی انتظامی نظام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’جہت کا مکمل فقدان ہے‘‘ صورتحال پر کوئی کنٹرول نہیں ہے اور معیشت مفلوج و منجمد ہوگئی ۔ چدمبرم نے دریافت کیا کہ مودی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد 19 ماہ گزرچکے ہیں۔ وہ ملازمتیں اور خانگی سرمایہ کاری کہاں ہے جس کا وزیراعظم نریندر مودی نے وعدہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت ہی مفلوج و منجمد ہوچکی ہے ۔ پارلیمنٹ میں پیش کردہ اقتصادی تجزیہ دراصل معاشی ترقی میں مودی حکومت کی ناکامی کا اعتراف ہے ‘‘۔ چدمبرم نے کہا کہ اب انہوں نے (بی جے پی کے زیر قیادت حکومت) نے توقعات میں الٹ پھیر کی کوششوں کا آغاز کرتے ہوئے 7.2 تا 7.3 فیصد ترقی کی توقع ظاہر کی جارہی ہے جبکہ مالیاتی سال کے آغاز پر 8 تا 8.5 فیصد ترقی کے حصول کا عزم ظاہر کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT