Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / معیشت کی بحالی کیلئے پائیدار امن و سلامتی لازمی

معیشت کی بحالی کیلئے پائیدار امن و سلامتی لازمی

صدرافغانستان اشرف غنی کی میز بان ہم منصب رامناتھ کووند سے ملاقات
نئی دہلی24اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) اسلامی جمہوریہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے صدر جمہوریہ ہندرام ناتھ کووند سے آج راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی۔صدر جمہوریہ ہند نے افغان صدر کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی تعریف کی کہ انہوں نے افغانستان کو مشکل حالات میں ایک دانشمندانہ قیادت فراہم کی۔ انہوں نے اشرف غنی کی اس بات کیلئے بھی تعریف کی کہ انہوں نے ہند۔ افغانستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنایا۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کیلئے افغانستان محض ایک اہم شراکت دار ملک ہی نہیں ہے بلکہ ایک ایسا ملک ہے جو اسے حوصلہ فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے دسمبر 2016 میں امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا چوٹی کانفرنس کے دوران صدر غنی کی تقریر اور ان کے گولڈن ٹمپل کے دورہ کا ذکر کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تہذیبی رشتوں اور عوام سے عوا م کے درمیان رشتوں سے ہماری ہمیشہ ترقی پاتی ہوئی دوستی کو ایک مضبوط بنیاد فراہم ہوتی ہے ۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دونوں ملکوں نے اپنی اہم شراکت داری میں گہرائی پیدا کی ہے ۔ ہندوستان اور افغانستان کی تجارت اور سرمایہ کاری سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے تجارتی رشتوں میں قربت آئی ہے اور ہمارے درمیان تجارت 20 کروڑ امریکی ڈالر سے زیادہ کی مالیت اختیار کرگئی ہے ۔صدر جمہوریہ نے قندھار ، کابل اور نئی دہلی کے درمیان فضائی راہداری شروع کیے جانے پر خوشی کااظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کے شہر مزار شریف اور ہرات ، فضائی راستے کے ذریعے نئی دہلی سے براہِ راست مربوط ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT