Thursday , February 21 2019

معیشت کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اکنامک اسوسی ایشن اور سنٹر فار اکنامک اینڈ سوشیل اسٹڈیز ( سی ایس ایس ) تلنگانہ اکنامک اسوسی ایشن کا پہلا سالانہ کانفرنس کا اہتمام کررہی ہے ۔ جس کا مقصد اسی حوالے سے تحقیق کرنے والے طلبہ اساتذہ اور حکومتی اداروں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں اس سے متعلق وہ اپنے خیالات اور نظریات کا اشتراک کرسکیں ۔ اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس کے منتظمین نے بتایا کہ یہ دو روزہ سمینار 8 تا 10 اپریل سی ای ایس ایس آڈیٹوریم واقع بیگم پیٹ میں منعقد کیا جائے گا ۔ جس کا افتتاح پروفیسر سی ایچ ہنمنت راؤ اعزازی پروفیسر سی ای ایس ایس کے ہاتھوں عمل میں آئے گا ۔ اس کانفرنس میں مرکزی موضوع جس پر بحث کی جائے گی ۔ وہ ہے تلنگانہ ریاست کی اگر ارین اکنامی جو کہ تبدیلی کے دور سے گذر رہا ہے ۔ اس بات کی علامات دیکھی گئی ہے کہ ریاست تلنگانہ کی 89 فیصد زرعی خاندان مقروض ہے جو کہ قومی سطح کے 52 فیصد کے مقابلے زیادہ ہے ۔ اس کے علاوہ معیشت سے متعلق دیگر موضوعات پر بھی تفصیلی مباحث اور مقالہ جات پیش کئے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT