Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / معیشت 7.9 فیصد کی شرح سے ترقی کرنے کا امکان

معیشت 7.9 فیصد کی شرح سے ترقی کرنے کا امکان

نئی دہلی 18 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی معیشت امکان ہے کہ آئندہ سال 7.9 فیصد کی شرح سے ترقی کریگی اور 2019 کے بعد بھی دو سال تک اسی رفتار سے ترقی ہوسکتی ہے ۔ انڈیا ریٹنگس اینڈ ریسرچ نے آج یہ بات کہی ۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ جملہ گھریلو پیداوار 2016 – 17 میں7.9 فیصد تک وسعت اختیار کریگی جبکہ سال 2015 – 16 میں یہ شرح 7.4 فیصد تک ہوسکتی ہے ۔ ایجنسی نے اپنی سالانہ پروجیکشن رپورٹ میں کہا ہے کہ اس کا ماننا ہے کہ جملہ گھریلو پیداوار کا جہاں تک معاملہ اس نے مناسب رفتار سے ترقی کی ہے اور درمیانی مدت تک یہ اسی رفتار سے ترقی کرتی رہے گی ۔ ایجنسی نے کہا ہے کہ جو بڑے اور اہم ڈھانچے ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان اچھی رفتار سے ترقی کریگا اور اس معاملہ میں دوسرے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا جائیگا ۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملک میں افراط زر کی شرح کم ہے ‘ روپیہ کی قدر مستحکم ہے اور آئندہ وقتوں میں ترقی کی رفتار 7.9 فیصد کی امکانی شرح تک برقرار رہ سکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT