Wednesday , January 23 2019

معین آباد سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر اور معین آباد حدود میں پیش آئے سڑک  حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 20 سالہ محسن علی جو قلعہ گولکنڈہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سایکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور محسن علی شدید زخمی حالت میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 33 سالہ لنگا مورتی جو پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ وینکٹاپورم علاقہ میں رہتا تھا وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT