Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / معین خان متوقع چیف سلیکٹر

معین خان متوقع چیف سلیکٹر

کراچی۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) دو ماہ پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہنے والے معین خان اپنا یہ عہدہ تو برقرار نہ رکھ سکے تاہم یہ امکانات روشن ہیں کہ معین خان کو راشد لطیف کی جگہ پاکستان کا نیا چیف سلیکٹر مقرر کیا جائے گا۔ معین خان نے لاہور میں چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات کی اور انہیں قومی کیمپ کے لئے 30 کھلاڑیوں کی فہرست دی۔ یہ کیمپ جلد منقعد جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر کے تقرر کے لیے چیئرمین نجم سیٹھی اپنا استحقاق استعمال کریں گے۔ نجم سیٹھی نے چیئرمین بننے کے بعد معین خان کو چیف سلیکٹر مقرر کیا تھا۔

فرنچ اوپن کی انعامی رقم میں
ریکارڈ 3 ملین یوروکا اضافہ
پیرس۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) فرانس ٹینس فیڈریشن نے رواں برس منعقد شدنی فرنچ اوپن ٹورنمنٹ کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے۔ فرنچ اوپن کی انعامی رقم میں 3 ملین یورو کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب کھلاڑیوں میں 34.54 ملین ڈالرس تقسیم کئے جائیں گے۔ فیڈریشن حکام کے مطابق انعامی رقم میں اضافے سے مینز اینڈ ویمنز سنگلز کو آمدنی میں دس فیصد فائدہ ہو گا۔ ایف ایف ٹی جنرل ڈائریکٹر گلبرٹ سرن نے اپنے بیان میں کہا کہ ایونٹ کی انعامی رقم میں اضافہ گزشتہ چار برس سے ہمارے منصوبہ کا حصہ تھا اور امید ہے کہ اس اضافے سے کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلے ہوں گے۔ گزشتہ سال یہ رقم 6.20 ملین یورو تھی۔ مینز اور ویمنز سنگلز کے فاتح کھلاڑی یکساں 1.65 ملین یورو کے حقدار ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT