Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / معین خان پاکستانی ٹیم کے منیجر اور چیف سلیکٹر مقرر

معین خان پاکستانی ٹیم کے منیجر اور چیف سلیکٹر مقرر

کراچی ۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نجم سیٹھی کے چیئرمین بننے کے بعد سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ وکٹ کیپر معین خان کو تیسری مرتبہ پاکستان ٹیم میں اہم ترین ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انہیں پاکستان ٹیم کا منیجر اور سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے۔ جبکہ ٹیم کے ساتھ کرکٹ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کرنے والے ایشین براڈ مین ظہیر عباس کیلئے پر

کراچی ۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نجم سیٹھی کے چیئرمین بننے کے بعد سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ وکٹ کیپر معین خان کو تیسری مرتبہ پاکستان ٹیم میں اہم ترین ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انہیں پاکستان ٹیم کا منیجر اور سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے۔ جبکہ ٹیم کے ساتھ کرکٹ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کرنے والے ایشین براڈ مین ظہیر عباس کیلئے پر نسپل ایڈوائزر کا نیا عہدہ متعارف کریا گیا ہے۔ انہیں پی سی بی کے چیئرمین کا اعزازی پرنسپل ایڈوائزر بنایا گیا ہے۔ وہ اہم معاملات پر نجم سیٹھی کو مشاورت فراہم کریں گے۔ تاہم ظہیر عباس اب پاکستانی ٹیم انتظامیہ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ معین خان کو پاکستان ٹیم کا منیجر اور چیف سلیکٹر بنایا گیا ہے۔ ایشیا کپ اور آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں معین خان پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ اور

ظہیر عباس کرکٹ کنسلٹنٹ تھے تاہم انہیں بیٹنگ لائن کی کارکردگی بہتر بنانے کی ذمہ دار سونپی گئی تھی۔ دونوں ٹورنمنٹس میں پاکستانی ٹیم ناقص کارکردگی کے بعد معین خان اور ظہیر عباس سمیت پوری ٹیم انتظامیہ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ اب دونوں کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ دریں اثناء معین خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں کام کرنے کا موقع دیا ہے میں کوشش کروں گا کہ ایک مرتبہ پھر اپنے کام سے انصاف کرسکوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے لئے خدمت کرنے میں کبھی عار محسوس نہیں کیا۔ 42 سالہ معین خان69 ٹسٹ اور219 ونڈے میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معین خان کی مشاورت سے سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین کا انتخاب کیا جائے گا۔
معین خان کو اس سے قبل بھی چیف سلیکٹر بنایا گیا تھا تاہم عدالتی احکامات آنے کے بعد وہ چیف سلیکٹر کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT