Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / معین علی ،وہاب ریاض کے باونسر کے بعد تشویشناک زخم سے بچ گئے

معین علی ،وہاب ریاض کے باونسر کے بعد تشویشناک زخم سے بچ گئے

شارجہ ۔5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے آخری ٹسٹ کے دوسری اننگز میں انگلش اوپنر معین علی کو باونسر مارا۔ اوپنرمعین علی نے ویاب ریاض کی گیند کو ڈک کرنے کی کوشش کی لیکن گیند ان کے گردن کے پیچھے لگی۔انگلش اوپنر ہیلمٹ پہنے بیٹنگ کررہے تھے لیکن انہوں نے گردن کے پیچھے اضافی حفاظتی اسٹیم گارڈ نہیں پہنا تھا اس کے باوجود وہ سنگین نوعیت کے زغم  سے بچ گئے۔ ان کے وکٹ پر گرنے پر تمام کھلاڑی جمع ہوگئے جبکہ ٹیم ڈاکٹر اور دیگر طبی عملہ بھی میدان کے درمیان پہنچ گیا جہاں انہیں ضروری طبی امداد دی گئی۔ بعدازاں معین علی نیاسٹیم گارڈ پہن کر بیٹنگ کی۔ علاوہ ازیں کپتان الیسٹر کک نے وہاب ریاض کی باونسرکو سمجھنے میں غلطی کی تاہم وہ ڈک کرنے میں کامیاب ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT